کچن میں برتن دھوتے ہوئے بیوی نے اپنےشوہر کو برتن دھونے میں مدد کے لئے آواز دی
جب کئی بار آواز دینے کے بعد بھی شوہر نے کوئی جواب نہ دیا تو
بیوی غراتی ہوئی بیڈ روم کی طرف گئی
وہاں کیا دیکھتی ہے کہ شوہر بے شمار فائلوں میں گھرا سو رہا تھا
بیوی کو اس پر ترس آیا اور اس نے ان بکھری فائلوں کو اٹھایا
جیون ساتھی کے معصوم سوتے چہرے پر پیار بھری مسکراتی نگاہ ڈالی
اسکے ہاتھ سے گرا ہوا پین اٹھا کر سائیڈٹیبل پر رکھا
اسکے پیشانی کے بالوں کو پیار سے سنوارا
اور پھر
اسکی کمر پر زوردار گھونسہ ٹھوک دیا
شوہر ہڑبڑا کر اٹھا
اور بیوی سے پوچھنے لگا کہ کیا ہوا؟؟
بیوی نے اسے اپنا فون دکھایا
جس میں "واٹس ایپ" میں شوہر کا سٹیٹس
:Last Seen on Whatsapp "1 Minute Ago"
لکھا نظر آ رہا تھا
یہ ٹیکنالوجی بھی ناں..
کبھی کبھی ٹھیک ٹھاک ٹھکوا دیتی ہے😂😂😂😂
Comments
Post a Comment