جتنے لوگ انیس سو اکسٹھ(1961) سے انیس سو اکیاسی(1981) کے درمیان پیدا ہوۓ ہیں انھیں جنریشن ایکس کہا جاتا ہے .....
کہتے ہیں کہ دنیا میں سب سے بڑی اور سب سے زیادہ تبدیلیاں جنریشن ایکس نے ہی دیکھی ہیں . وی سی آر کی آمد سے لے کر اس کی ناپیدی تک ، آڈیو کیسٹ سے لے کر یو۔ ایس۔ بی۔ سٹک تک ، بلیک اینڈ وائٹ نشریات سے رنگین ڈیجیٹل سمارٹ ٹی وی سیٹس تک ، ڈائل گھما کر ملانے والے پرانے ٹیلیفونوں سے لے کر جدید ترین سمارٹ فونز تک ، پتنگ بازی سے لے کر ڈرون جہازوں تک ، بلیک اینڈ وائٹ تصویروں سے لے کر ہائ ڈیفینیشن امیج تک ، اپنے سینوں میں عروج و زوال ، تغیر و تبدیلی کی ہزاروں داستانیں چھپاۓ ہوۓ ، انسانوں کی یہ جنریشن بڑی قیمتی ہے . کبھی جنریشن ایکس سے تعلق رکھنے والے کسی انسان کے پاس بیٹھ کر ماضی کی یادیں ، حالات کی تبدیلیاں اور وقت کے تغیرات کریدنا ،
مجھے یقین ہے کہ آپ کو بہت کچھ سننے کو ملے گا ..........!
اور ان کے پاسپورٹ پہ بھی باقاعدہ ایکس جنریشن درج ہوتا ہے
Comments
Post a Comment