ایئرپورٹس تو آپ نے دیکھیں ہی ہوں گے مگر دنیا کا سب سے بہترین ہوائی اڈہ توقعات سے بھی زیادہ خوبصورت اور منفرد ہے جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا جس کی سیر آپ کو دنگ کردے گی
سنگاپور کے Changi انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو لگاتار پانچ برسوں سے دنیا کا سب سے بہترین ایئرپورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
ایئرپورٹ میں ایک نئی عمارت 'جیول' بنائی جارہی ہے جس میں جنگلات جیسے باغات، ایک آبشار، ہوٹل اور سینکڑوں کھانے پینے اور خریداری کے مراکز وغیرہ موجود ہوں گے۔
جیول کو ایئرپورٹ میں اس جگہ تعمیر کیا جارہا ہے جہاں پہلے کبھی پارکنگ لاٹ تھی جس کی چند تصاویر آپ اس رپورٹ میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
یہ جگہ 2014 سے تعمیر کی جارہی ہے اور توقع ہے کہ 2019 میں اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
اس عمارت کے 10 لیوم ہیں، جن میں سے پانچ سطح زمین سے نیچے ہیں، اس کی تین بڑی خصوصیات میں 131 فٹ اونچی انڈور آبشار نمایاں ہے جو کہ دنیا کی سب سے لمبی انڈور آبشار بھی ہے۔





Comments