پنجابیاں دا وٹ

پنجابیاں دا وٹ۔۔
پنجابی زبان کی جامعئیت صرف لفظ ( وٹ ) کا استعمال ھی آپکو حیران کردیگا  -
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ایک انگریز پنجابی سیکھنے کے لئے بس پر بیٹھا کسی مولوی کے پاس اُس کے گاوں جا رھا تھا - جب اُس گاوں کے قریب بس سٹاپ پر اُترا تو وھاں سے مولوی صاحب کا گاوں ایک میل کے فاصلے پر تھا - انگریز بس سے اُتر کر گاوں کی طرف چل پڑا - راستے میں دیکھا کہ ایک آدمی چارپائی والا وان وٹ رھا ھے - انگریز نے اُس سے پُوچھا OH MAN تُم یہ کیا کرتا - آدمی بولا صاحب وان وٹ رھا ھُوں - انگریز بولا OH MAN تُم TWIST کرنا کو WHAT بولتا- انگریز اُس شخص کو چھوڑ کر جب اور آگے گیا تو راستے میں ایک دکاندار اُداس بیٹھا تھا - انگریز نے پُوچھا OH MAN تُم اُداس کیوں بیٹھا - دکاندار بولا گورا صاحب صبع کا ایک گاہک نہیں آیا ایک پیسہ نہیں وٹ سکا - انگریز بولا OH MAN تُم EARNING کو WHAT بولتا - انگریز آگے چلا تو کیا دیکھتا ھے کہ ایک آدمی پریشانی کے عالم میں آسمان کی طرف دیکھ رھا ھے- انگریز نے پُوچھا OH MAN کیا دیکھتا - وہ بولا گورا صاحب آج تے بڑا وٹ ھے - انگریز بولا OH MAN تُم HUMIDITY کو WHAT بولتا -انگریز اسے چھوڑ کر آگے چلا سامنے سے ایک کسی بٹ صاحب کا بیٹا کلف لگے کپڑے پہنے آ رھا تھا - انگریز اُسے گلے ملنے کے لئے آگے بڑھا تو لڑکا بولا گورا صاحب زرا آرام نال میرے کپڑیاں نوں وٹ  نہ پا دینا -انگریز بولا OH MAN تُم WRINKLES کو WHAT بولتا - انگریز آگے چلا تو دیکھا ایک آدمی لوٹا پکڑے پریشانی کے عالم میں کھیتوں کی طرف تیز تیز جاتے ھُوے نظر آیا - انگریز بولا OH MAN زرا بات تو سُنو - وہ شخص بولا جلدی میں ھُوں واپس آ کر سُنتا ھوں میرے پیٹ چ  بڑے زور دا وٹ پیا ھویا اے - انگریز بولا OH MAN تُم LOOSE MOTION کو وٹ بولتا - انگریز آگے چلا تو ایک بزُرگ حُقہ پکڑے سامنے سے آتا دکھائی دیا - قریب آنے پر انگریز نے پُوچھا OH MAN یہ 136 نمبر چک کتنی دُور ھے - وہ بزُرگ بولے وٹو وٹ ٹُری جاؤ تے کوئی زیادہ دُور نہیں - انگریز بولا OH MAN تُم PATH کو وٹ بولتا - انگریز آگے چلا تو دیکھا کہ دو آدمی آپس میں لڑ رھے ھیں - گورا لڑائی چھڑانے کے لئے آگے بڑھا تو ان میں سے ایک بولا گورا صاحب تُسیں وچ نہ آؤ میں اج ادھے وٹ کڈ دیاں گا - انگریز بولا OH MAN تُم IMMORALITY کو WHAT بولتا - انگریز نے لڑائی بند کروانے کے لئے دُوسرے آدمی کو سمجھانے کے کوشش کی تو وہ بولا گورا صاحب تُسیں چُپ کرو مینوں ایدھے تے بڑا وٹ اے - انگریز بولا OH MAN تُم ANGERY کو وٹ بولتا -ساتھ ھی قریب کھڑا ایک آدمی لڑائی دیکھ رھا تھا - وہ بولا گورا صاحب تُسیں انہاں نُوں لڑن دیو انہاں غُصے وچ  تہانوں وی وٹ کے چپیڑ کڈ مارنی  اے - انگریز بولا OH MAN تُم FIGHT کو WHAT بولتا -
لاچار انگریز آگے چل دیا - تُھوڑی دور گیا تو کیا دیکھا کہ ایک شخص گُم سُم بیٹھا ھے- انگریز نے ساتھ بیٹھے شخص سے پُوچھا یہ آدمی کس سوچ میں ڈوبا ھُوا ھے - جواب ملا یہ میرا دوست ھے اور یہ بڑا ھی میسنا ھے اینویں دڑ وٹ کے بیٹھا ھُوا ھے - انگریز بولا OH MAN تُم SILENT کو WHAT بولتا - انگریز نے آخر تنگ آ کر یہ کہتے ھُوے WHAT A COMPREHENSIVE LANGUAGE ! MY LIFE IS TOO SHORT TO LEARN PANJABI . اور انگریز نے کانوں کو ھاتھ لگاتے ھُوے واپسی کی راہ لی -

Comments